جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایوانوں میں عام پاکستانی بیٹھا ہے تو صرف ایم کیو ایم نے پہنچایا ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے ایوانوں میں عام پاکستانی بیٹھا ہے تو وہاں اسے صرف ایم کیو ایم نے پہنچایا ہے۔ 

کراچی میں عوامی رابطہ مہم کے تحت لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا ایوان میں بیٹھا ہر ممبر عام پاکستانیوں سے تعلق رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عام آدمی کی ایم کیو ایم رہے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ منتخب نمائندوں کے ہوتے ہوئے اپنے خلاف آپریشن کو نہ رکوا سکی۔

کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک منتخب قیادت کی یہ اوقات تھی۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں پاکستان کا بےمقصد آئین عوام کو حقوق نہ دلوا سکا۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا یہ آئین صرف طاقتور کو تحفظ فراہم کرتا چلا آ رہا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ آئین نہ پاکستان کو تحفظ دے سکا نہ عام آدمی کو تحفظ دے سکا۔ اس لولے لنگڑے آئین کو اتنا طاقتور ہونا چاہیے کہ عام آدمی طاقتور ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.