نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 40 ہزار سے زائد افراد کے لیے خوراک، راشن کے پیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے امدادی سامان میں 60 ہزار متاثرین کی رہائش کے لیے خیمے، مچھر دانیاں اور کمبل بھی شامل ہیں۔
دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل اسپرے مشینز بھی موجود ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نکاسی آب کے لیے 117 ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کیے گئے ہیں، سب سے زیادہ امداد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے دی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی دیا گیا ہے۔
Comments are closed.