پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

این ٹی ایس سسٹم میں خرابی، ملک بھر میں ریلوے کی آن لائن بکنگ رک گئی

پاکستان ریلوے کے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈاؤن ہوگیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

این ٹی ایس سسٹم میں خرابی سے ملک بھر میں ریلوے کی آن لائن بکنگ رک گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس سسٹم میں خرابی کے باعث لنک 3 بجے سے ڈاؤن ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی کو کچھ دیر میں دور کرلیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.