اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی، پورے ہفتے شہر کو بند کرنا کورونا وائرس سے بچنے کا حل نہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرانے کیلیے سندھ حکومت کو رینجرز اور فوج کی تعیناتی سمیت مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں،31اگست تک تمام شہری ویکسین لگوالیں۔
اسد عمر نے کہا کہ نئے بندشوں کے حوالے سے کہا کہ طلبہ ، ڈاکٹر اور اساتذہ ، ملازمین ، چائے خانے میں کام کرنے والوں کو 31اگست کے بعد ویکسی نیشن کی اجازت نہیں ہوگی،یکم اگست سے فضائی سفر کرنے والوں کیلیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کوروناضوابط پر عمل کرانے کیلیے سختی کرنی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کامیاب رہا،مکمل شہر بند کرنا حل نہیں۔
خیال رہے کہ وزارت سندھ نے سندھ حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے، جس کے بعد کل وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس بلایا گیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.