بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی: کورونا وائرس کے مزید 29 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، تاہم 14 مارچ کو 44ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 1 فیصد رہی ہے اور اس بیماری سے1 ہزار 307مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار61ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کُل 95لاکھ29ہزار 763 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل22ہزار38 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار823 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 5 لاکھ 71 ہزار878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 411 ہو چکی ہے اور کُل اموات 4 ہزار 458ہو گئیں ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 86 ہزار659 مریض سامنے آئے ہیں اور یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار769ہو گئیں ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار104ہو چکی ہے جس کے بعد کُل اموات 2 ہزار 159ہو گئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار81کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں اور اب تک یہاں کُل 526 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اب تک یہاں کُل 320 مریض وفات پاچکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بند نہیں کریں گے جبکہ جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیس نکلے گا اسے بند نہیں سیل کیا جائے گا۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.