اسلام آباد: این سی او سی نے 8 شہروں میں عائد کورونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 40 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کر رہے ہیں، 8 شہروں کے کراچی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
اسد عمر نے کہا کہ 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 400 افراد جبکہ آوٹ ڈور اجتماعات میں ایک ہزار لوگ شرکت کر سکیں گے، تمام ریسٹورانٹس کھل جائیں گے جبکہ ان شہروں میں شادی کی تقریبات روزانہ ہو سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 8 شہروں میں مزارات اور سینما گھر ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھولے جائیں گے جبکہ یکم اکتوبر سے ائرلائنز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی، یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔
Comments are closed.