اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پارک، سوئمنگ پول اور واٹر پارک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبوں کو میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23جون سے 29جولائی تک لینے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےبذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس پرشرکاء نے ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سندھ میں کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ یواے ای کے مسافروں کو مخصوص لیبارٹریز سے کورونا منفی رپورٹ لانا ہوگی، خلاف ورزی پر ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، مسافروں کی جانب سے جعلی رپورٹس جمع کرانے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔
شرکاء نے یکم جون سے 50سال اوریکم جولائی سے 30سال سے زائد سیاحوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے، تعلیمی سرگرمیوں کےازسرنومحفوظ آغازکیلئےاقدامات جاری ہیں، شعبہ تعلیم سےوابستہ افرادکی ویکسی نیشن لازمی قراردی ہے۔
Comments are closed.