اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

این اے 45 ضلع کرم میں ضمنی انتخاب آج

این اے 45 ضلع کرم میں ضمنی انتخاب آج ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان سے ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں کل 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 45 میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دو بار نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.