بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 31 پشاور: پولنگ اسٹیشن نمبر 4 میں پولنگ سست روی کا شکار

این اے 31 پشاور کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 4 میں پولنگ سست روی کا شکار ہے، 1300 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 300 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گلبہار نمبر 4 میں پولنگ سست روی کا شکار نظر آئی۔

این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک ہزار 300 ہے،  گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گلبہار  پولنگ اسٹیشن میں ابھی تک 300 ووٹ پول ہو چکے ہیں۔

این اے 31 پشاور میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے، یہاں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد اور 2 لاکھ 10ہزار 891 خواتین ووٹرز ہیں، پولنگ کے لیے 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہیں جبکہ ان کا اے این پی کے غلام احمد بلور سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 31 پشاور کی نشست پی ٹی آئی کے شوکت علی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.