کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرادیے۔
نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی باقاعدہ درخواست ریٹرننگ آفیسر این اے 246 کے پاس جمع کرائی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے میں پی ٹی آئی کے 13 خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) واضح کر چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامے جمع کرائے۔
نبیل گبول نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ای سی پی میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا ہے۔
این اے 246 پر ضمنی الیکشن کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کل ہوگی۔
Comments are closed.