الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے دوران سارا دن امن او امان رہا، قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا کہ چند شکایات موصول ہوئیں، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
اعجاز چوہان نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جو الزامات لگے تھے وہ بے بنیاد ہیں۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ سسٹم اب تک چل رہا ہے، آئی ٹی کی ٹیم کام کر رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.