a v hookup on xbox 360 american hookup lisa wade pdf farm girl hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 245 کراچی: پی ٹی آئی نے اپنی نشست دوبارہ جیت لی

کراچی کے حلقے این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محمود مولوی نے کامیابی حاصل کرلی۔

این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق  تحریک انصاف کے محمود مولوی 29 ہزار 475 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معید انور 13 ہزار 193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد احمد رضا نے 9 ہزار 836 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3 ہزار 479 اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی امیدوار 16 ہزار 282 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے، حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 11.8 فیصد رہا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے  تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا تھا، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیاتھا۔

مفتی قاسم فخری نے کہا کہ جن علاقوں میں ہمارے ووٹ زیادہ تھے وہاں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پولنگ مکمل ہونے سے قبل فارم 45 پر دستخط کھلی دھاندلی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ دو پولنگ اسٹیشن گارڈن اور ایک محمود آباد میں ہے۔

ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم بعد میں ووٹنگ دوبارہ شروع ہو گئی جبکہ پولنگ کے وقت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں اس وقت بے نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 پر پہلے سے دستخط کروانے کا الزام عائد کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی۔

سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ رکوا دی گئی تاہم بعد میں حکام کی جانب سے گفتگو کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

اس حوالے سے ڈی آر او علی اصغر سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو تبدیل کیا ہے، جو وقت خراب ہوا ہے، اس کے بدلے مزید وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسر نے جو فارم ہمیں دیا اس پر دستخط نہیں تھے، فارم 45 پر دستخط کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈی آر او علی اصغر سیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 پر پولنگ کے وقت میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پولنگ مقررہ وقت 5 بجے کے بجائے 6 بجے تک ہوگی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم پولنگ اسٹیشن میں موجود پائے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی انتخاب پر اثر انداز ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے رہے، ایم کیو ایم کارکنوں کے پہنچتے ہی فردوس شمیم گاڑی میں بھاگ نکلے۔

حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع تھی۔

پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں۔

اس حلقے میں ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔

تحریکِ لبیک کے محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے لوگ آج اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.