best totally free hookup app hookup Longmeadow dailydot hookup app best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 245 ضمنی انتخاب: فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے آر او کا صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

کراچی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے ریٹرننگ آفیسر (آر او) ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خط ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھا گیا۔

اس درخواست میں ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی طرف سے لکھے گئے خط کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے ایس ایس پی ضلع شرقی کو بھی خط لکھ کر ضمنی انتخاب کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کو کہا ہے۔

دوسری جانب ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر ایس ایس پی ضلع کورنگی کو خط لکھ کر این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن 87 سے بیلٹ پیپر چوری ہونے کے واقعہ کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.