متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ ن میں این اے 242 پر شہباز شریف کےلیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی شرط سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے این اے 242 سے دستبردار کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مشروط کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ حلقے کی صوبائی نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ن لیگ کے ساتھ این اے 242 اور صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ابھی جاری ہے۔
Comments are closed.