الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 237 ملیر میں پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق این اے 237 کے ایک پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ افسران کا مبینہ بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کا نوٹس لیا ہے۔
ای سی پی نے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر سے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حکام کو ہدایت کی گئی کہ خبر کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ بھیجی جائے۔
ای سی پی نے ہدایت کی کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر سے بھی فوری رپورٹ لی جائے، الیکشن کے عمل پر اثرانداز ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.