کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237 کے ضمنی الیکشن کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پارٹی ٹکٹ جمع کروادیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کا پارٹی ٹکٹ آر او آفس میں جمع کروایا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل، بلال غفار اور آفتاب صدیقی بھی موجود تھے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تینوں حلقوں میں عمران خان کے ٹکٹ جمع کروادیے ہیں، ہمیں پارٹی نے ٹکٹ جمع کروانے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی بونے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، الیکشن کا رزلٹ وہ ہوگا جو این اے 245 میں تھا، عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلوں تک پہنچ چکا ہے، عمران خان کو روکنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں سیلاب ہے وہاں حکومتیں کام کر رہی ہیں، رونے دھونے کی آواز ہے تو وہ صرف سندھ سے ہے، سندھ حکومت عیاشیوں میں مصروف ہے، جو سامان آیا وہ بھی انہوں نے بیچ دیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری ٹیم اتوار کو سندھ کے لیے ریلیف سامان لے کر جا رہی ہے۔
Comments are closed.