پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

این اے 193 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے ن لیگ کو ہرادیا، غیرحتمی نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محسن لغاری نے مدمقابل ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری کو ہرادیا۔ 

قومی اسمبلی کے اس حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ مکمل ہوگیا جس کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ نشست 35 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت لی۔ 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق محمد محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 تھی، جن کےلیے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار مدمقابل تھے۔

پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی اور مختلف علاقوں میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.