ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے 157 کے ضمنی الیکشن کے مجموعی طور پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر (ڈی آر او) کے مطابق ملتان ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ڈی آر او کے مطابق این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے لیے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
این اے 157پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی کے پنجاب اسمبلی کے حلقے 217 سے کامیابی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ملتان کے اس حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی۔
Comments are closed.