پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم پرویز ملک کی نشست پر اُن کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔
این اے 133 کے 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ہے۔
اسی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
Comments are closed.