بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 133 میں ڈسکہ جیسا واقعہ نہیں ہوگا، آر او

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ یہاں سے مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر پرویز ملک کے انتقال کے باعث امیدوار ہیں۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں ڈسکہ جیسا واقعہ نہیں ہوگا، ڈسکہ الیکشن جیسے واقعے کی روک تھام اور پریزائیڈنگ افسر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ان کے موبائل فون پر آر ٹی ایس ایپ ڈاؤن لوڈ کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ریٹرننگ افسر باسط علی کا کہنا ہے کہ تمام 254 پریزائیڈنگ افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی، تمام افسران کے موبائل فون پر آر ٹی ایس ایپ ڈاؤن لوڈ کردی ہے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس ایپ سے پریزائیڈنگ افسر کی نقل و حرکت معلوم ہوسکے گی، کمیشن کو انتخابی نتائج بھی بروقت مل جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.