لاہور میں قومی اسملبی کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ریٹرننگ افسر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بیان مسترد کردیا۔
ریٹرننگ افسر نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کا بیان غلط ہے، ان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 11 ویڈیوز الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا بیان دیا گیا تھا۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ بیان میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، مذکورہ رکن پنجاب اسمبلی کی طرف سے ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی۔
Comments are closed.