جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 130: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض ختم

اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جج نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اشتیاق احمد نے اپیل دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.