جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 127 لاہور: بلاول کے کاغذات منظور، اعجاز چوہدری کے مسترد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  امیدوار اعجاز چوہدری کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بدر نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اس سے قبل این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروایا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، اعتراض کنندہ اس حلقے کا نہیں نارووال کا رہائشی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹا اور بیٹی بھی قسمت آزمائیں گے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.