شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ‘ سے نوازا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے میزبان پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے چئیرمین نجیب ہارون تھے۔
تقریب میں انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ اہم افراد نے شرکت کی۔
جامعہ این ای ڈی کے ترجمان کے مطابق پی ای سی نے اکیڈمیا اینڈ ریسرچ کیٹیگری میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ اور میڈل دیا۔
یاد رہے کہ پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ، انجینئرز کی پذیرائی کے لیے دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔
Comments are closed.