بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این ای سی نے اگلے مالی سال کیلئے معاشی نمو کا ہدف 5 فیصد رکھ دیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے معاشی نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا اور کہا کہ اس ہدف کو 6 فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اگلے مالی سال کے لیے 800 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زراعت سیکٹر کی نمو کا حدف 3.9 فیصد، صنعت کا 5.9 فیصد اور سروسز سیکٹر کی نمو کا ہدف 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔

قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا۔

این ای سی نے میکرو اکنامک فریم ورک برائے سالانہ پلان 23-2022 کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیے کے مطابق  این ای سی کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لیے 900 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے معاشی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں کمی ہوئی اور صرف 550 ارب روپے خرچ ہوسکے۔

کونسل نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں 60 فیصد جاری منصوبوں اور 40 فیصد نئے منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔

این ای سی نے ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی اور ڈی ڈی ڈبلیو پی سمیت ترقیاتی فورمز کے نظر ثانی شدہ اختیارات کی منظوری بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.