نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اور برطانوی حکومت کے درمیان تنخواہ کا تنازع طے پا گیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے 10 لاکھ سے زائد ورکرز کی تنخواہوں میں 5 فیصداضافے کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس یونینز نے حکومتی پیشکش قبول کرنے کی حمایت کر دی۔ ایمبولینس ورکرز، نرسز، فزیو اور پورٹرز کو 1,655 پاؤنڈ کی اضافی رقم بھی ملے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیل سرکاری حکام اور 14 یونینز کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں طے پائی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رائل کالج آف نرسنگ اور دیگر 2 یونینز نے مزید ہڑتالوں کی دھکمی دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آر سی این کا ہڑتال کا چھ ماہ کا مینڈیٹ پیر کو ختم ہو گیا تھا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مزید ہڑتالوں کے لئے دوبارہ بیلٹنگ کرانا ہوگی۔
Comments are closed.