وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نیا این ایف سی ایوارڈ نہ آنے سے بلوچستان کو 300 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔
کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر وفاق کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، گزشتہ 8 سال سے اس آئینی شق کو پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل ہر جگہ آئینی تقاضوں کا خوب چرچہ ہے، این ایف سی کے آئینی تقاضے کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ پی پی ایل کے واجبات کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے۔
Comments are closed.