وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی، واضح ہوگیا کوئی سازش نہیں ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سازش دکھانے والے اصل میں سازش کررہے ہیں، پاکستانی سفیر نے مؤقف اجلاس میں رکھا، مراسلے کے تناظر اور مواد کا بغور جائزہ لیا گیا، جھوٹ کو خبر بنا کر پیش کرنا پاکستان کے قومی مفادات کے گلے پر چھری چلانا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران صاحب بعض چینلز کو جھوٹی خبریں فیڈ کررہے ہیں جو ملک کے خلاف سازش ہے، عمران صاحب میڈیا کے ایک حصے کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلامیے کے بعد اس نوع کی خبریں ملک کے ساتھ بھلائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی افراد اور اداروں سے زیادہ مقدم ہوتی ہے، ملک و قوم کی قبر کھودنے کی کوشش کرنے والے ہی دراصل میر جعفر و میر صادق ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خدارا ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح نہ دیں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔
Comments are closed.