جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

این ایس سی نے بڑے فیصلے لیے ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این ایس سی نے طویل مشاورت کے بعد بڑے فیصلے لیے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت بحال ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.