جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این آر اے کے سربراہ وین لا پیے مستعفی ہوگئے

امریکا کی بااثر نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے سربراہ وین لا پیے مستعفی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق این آر اے کے چیف ایگزیکٹو کو مین ہٹن میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، وہ  30 برس سے این آر اے کے چیف ایگزیکٹو تھے۔

کرپشن اسکینڈل میں ملوث وین نے استعفے کی وجہ طبی بتائی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو برس سے قائم این آر اے امریکا کے الیکشنز میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

این آر اے کے مستعفی چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ پیر سے چلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.