بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اینگلا مرکل کا دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا عندیہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دُنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔

 کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سےدوچار ہے،، مزیداموات سےبچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔

فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کا جزوی لاک ڈاؤن شروع ہوگا جبکہ اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس اور جرمنی کے بعد اسپین نے بھی آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برازیل میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب امریکا مں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کے اسکول کھولنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرازنیکا ویکسین لگوالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.