منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

اینٹی کرپشن کا پرویز الہیٰ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کےلیے مقرر کرے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہٰی کے بیٹے کی ملکیت ہے، غیر ملکی کمپنی کی ایل ڈی اے کو بھیجی گئی ای میل میں اراضی کا ذکر نہیں تھا۔

حکام کے مطابق چئیرمین ایل ڈی اے نے مونس الہٰی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی.

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ماسٹر پلانر کے اعتراضات کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی کے قانون کی منظوری دی گئی، غیرملکی کمپنی کی جعلی اسٹیمپس اور جعلی لوگو بنا کر استعمال کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.