اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی، چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.