اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی۔ سابق وزیراعلیٰ کو 17 اپریل کو طلب کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار پر پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے۔
ترجمان کے مطابق ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، ہال کی تعمیر کے لیے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال بھی درج نہیں کیا گیا، عثمان بزدار نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے۔
Comments are closed.