بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اینٹی کرپشن میں طلبی کیخلاف درخواست، عدالت کی شیخ رشید کی فائل پر نمبر لگانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست پر اعتراض سے متعلق سماعت ہوئی۔

جسٹس فاروق حیدر نے آفس کو شیخ رشید کی فائل پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ آفس کے اعتراض کو جوڈیشل سائڈ پر دیکھیں گے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ درخواست پر آج ہی سماعت کر لیں کیونکہ اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ابھی کیس کو نمبر لگنے دیں پھر دیکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ آج اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.