80 hookup st louis hookups reddit 2010 free hookup apps best site to hookup with older woman office hookup whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، کے-الیکٹرک

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے شہر میں غیرمعمولی صورتحال کا ذمہ دار ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دے دیا۔ 

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے کے-الیکٹرک کی ایندھن خریدنے اور اس سے مناسب قیمت پر بجلی بنانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ 

ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔

کے-الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی ایندھن فراہم کرنے والوں اور آئی پی پیز سے ادائیگیوں کا لچکدار طریقہ وضع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایندھن کی صورتحال مزید مخدوش ہونے اور ایندھن فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہمی میں کٹوتی کا خدشہ موجود ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایندھن کی کٹوتی ہوئی تو کے-الیکٹرک کو بحالتِ مجبوری بجلی کی راشننگ کرنا پڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ کی منیجمنٹ کے حوالے سے شیڈول کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ اور صارفین سے رابطے کے دیگر ذرائع پر دستیاب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.