اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیلئے احتجاج کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 15 جنوری کو انتخابات نہ کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 2 کلو میٹر پیدل راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی 15 تاریخ کو انتخابات کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی میں بہتری کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں کام کے اوپر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں برنس روڈ کے پاس پیپلز اسکوائر بنایا، ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا گیا، اس کے بعد ابراہیم حیدری میں اربن اسٹیٹ ڈیولپ کیا، دوسرے فیز میں کام کا آغاز چند ماہ پہلے کیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود فوڈ اسٹریٹ سے سب کو محبت ہے، یہ جگہ ضلع جنوبی میں واقع ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھانے کے ساتھ واک بھی ضروری ہے، شہریوں کے اندر یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ شہر ان کا ہے، شہریوں سے درخواست ہے اس کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج ہم بتائیں گے کہ ہم کس طرح کا کراچی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہر ہفتے کے بعد مختلف پروجیکٹس کا افتتاح ہو گا، اسمبلی یا حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ بتا دیا جائے گا۔

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تو 15 جنوری کو انتخابات کا کہا ہے، احتجاج کرنے والی جماعتِ اسلامی کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اداروں سے امید ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.