بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم ہماری حلیف ہے ہم قائل کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دوستوں کو قائل کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور اتحادی اتنا عرصہ اکٹھے چلتے آئے ہیں، آئندہ بھی چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری حلیف ہے، ہمارے اور ان کے آگے چلنے میں دونوں کے لئے بہتری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پرویز الہٰی صاحب نے مہربانی فرمائی ہے اور تعاون جاری رکھنےکا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، ق لیگی رہنما کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.