لاپتہ کارکنان کی ہلاکت کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل سمیت لاشوں کی تدفین اور دیگر امور زیر بحث آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مقتول کارکنان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ کارکنان کی نمازِ جنازہ وزیراعلیٰ ہاؤس یا پھر کراچی پریس کلب پر ادا کی جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تجویز پر حتمی فیصلہ پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی آج رات اسلام آباد سے واپسی پر کریں گے۔
Comments are closed.