بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کے مرکز پر ’وزیراعظم خوش آمدید‘ کے بینرز آویزاں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے مرکزپر نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ’وزیراعظم خوش آمدید‘ کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کو پودوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔

قائد ایوان کے الیکشن میں 174 ووٹ حاصل کر کے میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی آمد پر رابطہ کمیٹی کے علاوہ حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

بطور وزیر اعظم اپنے پہلے دورۂ کراچی میں شہباز شریف کا ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استقبال کریں گے۔

ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ میں دلچسپی نہیں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، خالد مقبو ل صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.