کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے تمام تمام سینیٹرز، وزراء، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو ہنگامی طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کے معاملہ پر دو روز قبل دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی قانون میں ترامیم پر اتفاق ہوا تھا اور گزشتہ روز اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہونی تھی جس پر پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت سے نکلنے سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
ترجمان ایم کیوایم کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے تمام اراکین قومی، صوبائی اور سینیٹ کو فوری طور پر اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اتوار کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہنگامی اجلاس بھی متوقع ہے۔
Comments are closed.