بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کے ساتھ تقریباً معاملات مکمل ہوگئے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات مکمل طے پانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تقریباً معاملات مکمل ہوگئے ہیں، امید ہے ایک یا دو دن میں اعلان کر دیا جائے گا۔

عامر خان نے کہا کہ دو تین ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، آج کی میٹنگ بھی مشاورت کا حصہ ہے ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تمام اتحادی کل یا پرسوں اعلان کر دیں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے ہمارے معاملات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں۔

صدارتی ریفرنس سےاپوزیشن کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر ملک اعتماد ہے، یقین سے کہتا ہوں عدالتیں آئین سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.