متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق مرکز نائن زیرو میں آگ لگنے کی تحقیقات آگے بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے حکام کو گھر کا معائنہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معائنہ کیا جائے آگ لگنے کے بعد گھر رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ کے بعد گھر کی عمارت خطرناک ہو چکی ہے۔
نائن زیرو میں آگ لگنے کا واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طلحہ سلیم کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کا کام معائنہ کرکے فیصلہ کرنا ہے، ایس بی سی اے بلڈنگ ناکارہ قرار دے گا تو اسے گرادیا جائے گا۔
Comments are closed.