بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس تشدد کی انکوائری رپورٹ جاری

سندھ حکومت نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس تشدد کی انکوائری رپورٹ جاری کردی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایس ایس پی ساؤتھ کو ہٹادیا گیا ہے۔

سعید غنی کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سے وضاحت طلب  کرلی گئی ہے۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ پولیس ایکشن کے وقت اسلم وزیر اعلی ہاؤس پر نہیں بلکہ پریس کلب پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا تھا، جس  پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی تھی  جس کے باعث رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

لاٹھی چارج سے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین سمیت کئی مظاہرین زخمی ہو گئے تھے جبکہ شیلنگ سے کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.