جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم کا کل ہونے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کل ہونے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کل پی آئی بی گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس بُلانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں،2  وفاقی وزراء، ایک معاون خصوصی صادق افتخار نے استعفے رابطہ کمیٹی کوجمع کروادیے۔

رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد مرکز پر جاری اجلاس میں اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.