متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ووٹر اندراج کی آخری تاریخ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے ووٹر لسٹوں کی درستی کی آخری تاریخ 13 جولائی کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم ووٹر اندراج کی تاریخ آگے بڑھوانے کےلیے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کل کراچی بھر کے ذمے داروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں عام انتخابات، سیاسی صورتحال اور پیپلز پارٹی کے رویے پر بات چیت متوقع ہے۔
Comments are closed.