
مسلم لیگ ن کے صدر، میاں محمد شہباز شر یف کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد لاہور پہنچ گیا جو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر رہنما پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور عام انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔
Comments are closed.