متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ملتان کے نشتر اسپتال سے ملنے والی لاشوں میں اپنے لاپتہ کارکنان کی لاشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نشتر اسپتال کی لاشوں کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، تمام لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے۔
کشور زہرا نے کہا کہ ہم اپنے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھکے تو نہیں مگر مسلسل سر گرداں ہیں، دیکھا جائے کہیں ان لاشوں میں بھی کوئی لاپتہ فرد تو نہیں ہے۔
Comments are closed.