casusl hookup review hookup Stafford CT hookup Middle Island hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں آج کے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصل واؤڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔

اس نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان مدِ مقابل ہیں۔

سندھ اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 168 ہے، پی پی اراکین کی تعداد 99، پی ٹی آئی کے 30، ایم کیو ایم کے 21، جی ڈی اے کے 14، تحریکِ لبیک پاکستان کے 3 اور ایم ایم اے کا 1 رکن ہے۔

سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 85 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.