بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب، اہم فیصلے متوقع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا ہنگامی مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ایم کیو ایم سیاسی ساکھ بچانے کیلئے آخری کارڈ کھیلنے پر غور کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے گورنر ہاؤس پہنچنے لگے۔

اسلام آباد اور حیدرآباد میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی اور سینیٹر ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.